ہندوستان میں کورونا کے حالات کی وجہ سے حکومت کی طرف سے خاص پروٹوکول رکھے گئے ہیں جن کے سبب نماز جماعت, مجلس, جلوس اور زیادہ مجمع ولے پروگرام کا انعقاد نہیں ہو پا رہا ہے۔ اسی وجہ سے اکثر جگہوں پر زیادہ تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان نہیں تھا۔ لہذا لوگوں نے یا تو بہت کم تعداد میں اعمال انجام دیئے یا پھر اپنے گھر پر انفرادی طور پر شب قدر میں اپنے مالک سے رازونیاز کیا۔
دہلی لکھنو جیسے شہروں میں خاص طور سے اس بات کا خیال رکھا گیا کہ سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے۔ دوسرے علاقوں میں بھی اسی طرح کا ملا جلا اثر رہا۔