نامور اسٹار پلیر نے روزہ کے ساتھ اہم میچ کھیلا

IQNA

نامور اسٹار پلیر نے روزہ کے ساتھ اہم میچ کھیلا

22:56 - May 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509245
مانچسٹر یونائیٹیڈ کے اسٹرائیکر پوگبا نے روزہ کے ساتھ روما کے خلاف میچ کھیلا اور گول بھی اسکور کیا

پال پوگبا فرانسیسی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ہیں۔ ان کے قبول اسلام کی ایمان افروز داستان  تین چار برس قبل لکھی گئی تھی۔ اس وقت یہ دنیا کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی تھے۔ مشہور انگلش کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کے ساتھ وابستہ ہیں۔

جمعرات کو AS Roma کے ساتھ میچ تھا۔ اس دوران افطار کا وقت ہوگیا۔ سارے کیمروں کا رخ پوگبا کی طرف ہوگیا۔ وہ گراونڈ کی ایک سائیڈ میں بیٹھ کر روزہ کھولنے لگے۔ نصف منٹ کیلئے ریفری نے میچ روک دیا۔ پھر وہ کھیل میں شریک ہوگئے۔ پھر دلچسپ بات یہ کہ اس میچ میں افطاری کے بعد 75ویں منٹ میں پوگبا نے گول داغ کر ٹیم کو میچ جتوا بھی دیا۔

میچ کے بعد RMC چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ہاں، میرا روزہ تھا، میں بیٹھ کر کھجور اور مشروب سے افطار کر رہا تھا، روزے سے میرا رب مجھے قوت عطا کرتا ہے، جیسے کہ آپ نے دیکھا، یعنی گول۔۔۔ manutd.com کو انٹرویو دیتے ہوئے پال پوگبا نے کہا کہ روزے کا میرا چھ سات برسوں کا معمول ہے۔ ورلڈکپ میچوں کے دوران بھی میں نے روزہ نہیں چھوڑا۔ بیشک قابل تعریف ہے ایسے ایمان داروں پر جو دولت، شہرت اور عزت کے اوج ثریا پر پہنچ کر بھی روزہ نہیں چھوڑتے.

نظرات بینندگان
captcha