IQNA

10:06 - May 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509249
تہران(ایکنا) پاکستان کے مختلف شہروں میں ایس او پیز کے ساتھ فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظھار کیا جائیگا۔

یوم القدس پرمختلف تنظیموں کی طرف سے مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔  اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم القدس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں یوم القدس کی مناسبت سے مختلف تنظیموں نے مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں یوم القدس کا مرکزی جلوس جی سکس امام بار گاہ سے نکلے گا ۔ علما کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو مسائل سے نکالنے کیلئے وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ احتجاج کا مقصد فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے دوسرا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سے ڈی چوک تک نکالا گیا جس کی قیادت مذہیی تنظیموں کے رہنما کریں گے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینوں پر مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ عالمی اداروں کو جاگنا ہوگا تاکہ مظلوم فلسطینوں کو ان کا حق مل سکے دیگر رہنماوٰں نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینی مظلوم قوم ہیں۔ امت مسلمہ کو نام نہاد ریاست اسرائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

اسی طرح کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس ایس او پیز کے ساتھ بر آمد ہوں گے جن کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: