مسجد الاقصی کے اندر فلسطینیوں اور زائیونسٹ فورسز میں جھڑپ

IQNA

مسجد الاقصی کے اندر فلسطینیوں اور زائیونسٹ فورسز میں جھڑپ

10:18 - May 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509253
تہران(ایکنا) مسجد کے اندر گذشتہ روز شام کے وقت فلسطینی نمازیوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد زخمی ہوئے۔

العالم نیوز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں صہیونی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور صہیونی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ  فلسطینیوں اور صہیونی پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 

صہیونی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کے گولے فائر کئے۔

 

صہیونیوں کی اشتعال انگیزی کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں جس سے کئی صیہونی پولیس اہلکار ز‍خمی ہوگئے۔

 

مسجد الاقصیٰ میں آواز دینے والے دستی بم پھینکے گیے اور رمضان کی عبادت میں مصروف افراد کو زخمی کیا۔

مختلف ممالک اور تنظیموں کی جانب سے اس تشدد کی سخت مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔/

3969920

نظرات بینندگان
captcha