ہندوستان کے مختلف شہروں میں روز قدس آنلائن منایا گیا

IQNA

جھک جھک کے سلامی تمہیں دیتا ہے ہمالے

ہندوستان کے مختلف شہروں میں روز قدس آنلائن منایا گیا

23:46 - May 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509255
رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی کے فرمان پر فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم قدس منایا گیا۔

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو جمعہ الوداع کیا جاتا ہے چونکہ اس کے بعد رمضان کو الوداع کہنا رہتا ہے۔ لیکن اسی الوداعی جمعہ کو امام خمینی نے یوم قدس کے عنوان سے بھی اعلان فرمایا تاکہ تمام مسلمان ملکر فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرسکیں۔ اس اعلان کے بعد سے آج تک پوری دنیا ہر سال ماہ مبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے عنوان سے مناتی آرہی ہے۔

 

اس سال ہندوستان میں کرونا کی پریشانیوں کے سبب روز قدس کو سڑکوں پر نکل کر نہیں منایا جاسکا لیکن مختلف شہروں میں آنلائن طور سے اس کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

دہلی، بمبئی، حیدر اباد، لکھنو جیسے شہروں میں اور  اسن کے علاوہ دیگر صوبوں میں یہ پروگرام رکھے گئے اور علماء و دانشوران نے آنلائن خطابات کیے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha