قدس بارے عرب لیگ کی ہنگامی نشت / یورپی یونین کا رد عمل

IQNA

قدس بارے عرب لیگ کی ہنگامی نشت / یورپی یونین کا رد عمل

11:03 - May 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509258
تہران(ایکنا) عرب لیگ نے پیر کو قطر کی سربراہی میں ایمرجنسی اجلاس طلب کرلی جسمیں قدس کے حالات پر غور ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق قدس شریف میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت قطر کررہا ہے۔

 

یورونیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: یورپی یونین نے بھی قدس میں مقدس مقامات کے احترام اور صبر سے کام لینے کی تاکید کی ہے۔

 

بروکسل کے بیان میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور حکام سے کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں حالات کو کنٹرول کیا جائے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے: سیاسی رہنما، مذہبی لیڈر اور دیگر طبقے صبر سے کام لینے کی تاکید کریں اور سب کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کریں۔/

3970171

نظرات بینندگان
captcha