
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے بیت المقدس میں نمازیوں پر تشدد کو واضح تجاوز قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
شامی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر انسانی سلوک اور مقامی فلسطینیوں پر تشدد جینوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی رژیم اور صھیونی آباد کاروں نے غیر قابل تصور تشدد کیا اور اگر امریکی حمایت نہ ہوتی تو ایسا ممکن نہ ہوتا، جب امریکہ قدس شریف کو رسمی طور پر اسرائیلی دارالخلافہ قبول کرتے ہیں تو اس طرح کے اقدامات کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔
شامی وزارت خارجہ نے بیان میں فلسطینیوں کے حقوق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں سے تسلط کا خاتمہ اور قدس شریف کو فسلطینی دارالخلافہ قرار دینا انکا مسلمہ حق بنتا ہے۔/