'میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں'

IQNA

'میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں'

12:48 - May 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3509282
وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور  نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

'میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں'

253477

 

نظرات بینندگان
captcha