اردن: شیخ جراح سے فلسطینیوں کا اخراج جنگی جرم ہے

IQNA

اردن: شیخ جراح سے فلسطینیوں کا اخراج جنگی جرم ہے

8:13 - May 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509399
تہران(ایکنا) اردن کے وزیر خارجہ نے قدس کے محلہ شیخ جراح سے فلسطینیوں کے اخراج کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے پائیدار حل ممکن نہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے شیخ جراح سے فلسطینیوں کے اخراج کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جنگ اس وقت رک سکتی ہے جب وجوہات کا خاتمہ ہو اور اس حوالے سے فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جسمیں ایک فلسطینی حکومت جسکا دارالخلافہ قدس شریف کا قیام شامل ہے۔

 

اردن کے وزیر خارجہ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے ہر ممکن امداد کی بھی یقین دہانی کرائی۔

 

انہوں نے اس حوالے سے اس حال میں امریکی موقف کی بھی حمایت کی جہاں جوبائیڈن ہر طرح سے اسرائیل کی مدد کا وعدہ کررہا ہے اور جو سلامتی کونسل میں ہر بار اسرائیل مخالف قرار داد کو ویٹو کرتا رہا ہے۔/

3973744

 

نظرات بینندگان
captcha