اردگان کی جانب سے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی

IQNA

اردگان کی جانب سے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی

7:49 - May 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509415
تہران(ایکنا) استنبول میں ۱۳۶ حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب میں اردگان اور دیگر اعلی حکام کے علاوہ غیرملکی مہمان شریک تھے۔

استنبول میں جمعے کو حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی افزائی اور فارغ التحصلی کی پروقار تقریب  منعقد ہوئی جسممیں ترک صدر طیب اردگان شریک تھے۔

 

حفاظ کے اعزاز میں تقریب ایاصوفیہ کی تاریخی مسجد میں منعقد ہوئی جہاں ترک صدر کے معاون فواد اوکتای، اسپیکر مصطفی شنتوب، سوڈان کے عارضی حکومت کے ڈپٹی محمد حمدان داگالو اور ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش سمیت دیگر اہم افراد اور غیر ملکی مہمان شریک تھے۔

 

تقریب تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جس کے بعد ۱۳۶ فارغ التحصل ہونے والے حفاظ کرام جنمیں طیب اردگان کا نواسہ عمر طیب، اسپیکر کے بیٹے عاصم شنتوب بھی شامل تھے کو اسناد و تحایف سے نوازا گیا، دیگر حفاظ میں مرہ اناتولی اور امامان اسکول کے حفاظ شریک تھے۔

 

ترک صدر نے تقریب میں تلاوت کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ حفاظ میں انعامات بھی تقسیم کی۔/

3974196

نظرات بینندگان
captcha