یورپی جیلوں میں شدت پسندی بارے الازھر کا انتباہ

IQNA

9:02 - May 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3509438

یورپی جیلوں میں شدت پسندی بارے الازھر کا انتباہ

تہران(ایکنا) الازھر کے واچ سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ یورپی جیلوں میں شدت پسندوں کے لیے افراد کی زہن سازی کی جارہی ہے۔

یورپی جیلوں میں شدت پسندی بارے الازھر کا انتباہ

الازھر مرکز کی نگران تنظیم نے شدت پسندی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یورپی جیلوں میں شدت پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور ان جیلوں میں مسلمان افراد اور بعض دیگر شدت پسند کی موجودگی کی وجہ سے شدت پسندانہ افکار کی ترویج ہورہی ہے۔

 

اسی حوالے سے اسپین میں اصلاحی اور تربیتی اداروں نے جیلوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ یہ افراد معاشرے کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں اور اسکے تدارک کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔ بعض تجزیہ کاروں نے وارننگ دی ہے کہ داعش اسپین کے جیلوں میں ان افراد سے رابطے میں ہیں اور انکو بھرتی کے لیے کام کررہی ہے۔

 

اسپین کی اع؛ی عدالت نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیل شدت پسندوں کے مراکز میں تبدیل ہورہی ہے اور ان مراکز پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

الازھر کی نگران تنظیم نے اس حوالے سے آگاہی مہم اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے اور جیلوں میں شدت پسند اور دیگر قیدیوں کو الگ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس کے منفی اثرات پورے یورپ کو متاثر کرسکتے ہیں۔/

3974637

نظرات بینندگان
captcha