کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد فورتھ شیڈول میں شامل

IQNA

9:30 - June 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3509446

کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد فورتھ شیڈول میں شامل

کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث 115 افراد کو فورتھ شیڈول پر ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔

کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد فورتھ شیڈول میں شامل

سوشل میڈیا کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث 115 افراد کو فورتھ شیڈول پر ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔
 
صوبائی کمیٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
 
حکام کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد کے نام سی ٹی ڈی نے مقدمات، انٹیلی جنس اطلاعات پر تجویز کیے ہیں۔
 
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پولیس اور انتظامیہ سے ملنے والے نام محکمہ داخلہ کو بھیج دیے تھے۔
 
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تمام افراد حالیہ دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔

تاہم ان ناموں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha