مسجدالنبی کے اماموں کی قرآت کی آڈیو و ویڈیو ریکارڈنگ

IQNA

مسجدالنبی کے اماموں کی قرآت کی آڈیو و ویڈیو ریکارڈنگ

9:39 - June 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509454
تہران(ایکنا) مسجد النبی امور کے ادارے کے مطابق ائمہ جماعات کی قرآت کی آڈیو-ویڈیو فائل کو «مصحف مسجدالنبی» کے نام سے جمع کیا جارہا ہے۔

مصحف مسجدالنبی قرآت میں نماز تراویح سمت تمام تلاوتوں کی جمع آوری کی جارہی ہے جنمیں اہم علما جیسے

شیخ علی الحذیفی، شیخ عبدالمحسن القاسم، شیخ صلاح البدیر، شیخ عبدالله البعیجان، شیخ احمد بن طالب حمید، شیخ خالد المهنا اور شیخ احمد الحذیفی شامل ہیں۔
 
پروگرام کے انچارج احمد بن عبدالواحد الحطاب کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ تلاوتوں کو بہترین کوالٹی کے ساتھ تیار کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ان سے بہترین استفادہ ممکن بنایا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: تلاوت کی آڈیو فایلز کو بوابة الحرمین ویب سائٹ پر ڈاون لوڈ یا سنا جاسکتا ہے اور ویڈیو فایلز کو

مصحف مسجدالنبی کے نام سے ایک خصوصی سی ڈی میں تیار کیا جائے گا۔/

3974998

نظرات بینندگان
captcha