
فرانس 24 کے مطابق فرانس کی خصوصی عدالت نے تیس سال قید کی سزا سنا دی اور مجرم کے وکلا کی جانب سے تعاون کرنے کے پاداش میں تخفیف سزا کی درخواست مسترد کردی۔
«اینیس مدنی» جسکے ریکارڈ میں جرایم موجود ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ سال ۲۰۱۶ میں خطرناک گیسوں کے سلنڈر سے بھری گاڑی کو پیرس کی جامع نٹرڈام کے قریب اڑانے کی کوشش کی تھی۔
مجرم نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ توبہ کرچکے ہیں تاہم عدالت کے مطابق انکے رویے میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گیی ہے۔
مجرم کے وکلا نے درخواست کی کہ مجرم نے تحقیقات میں مکمل تعاون کیا ہے لہذا انکی سزا میں تخفیف دی جائے تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ شدت پسندی سے انکی دوری کا ثبوت نہیں ملا ہے۔
چار ستمبر ۲۰۱۶ کی رات کو مذکورہ مجرم نے ایک خاتون مدنی کے ہمراہ کوشش کی تھی کہ سیلنڈر سے بھری گاڑی کو جامع مسجد نٹرڈم کے قریب دھماکے سے اڈائے، خاتون مدنی کو پچیس سال کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
تاہم مذکورہ واقعے میں ٹیکنکل خرابی کی وجہ سے دھماکہ نہ ہوسکا وگرنہ اس علاقے میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی ۔ خاتون مدنی بھی سابقہ مجرم رہ چکی ہے۔
نٹرڈام کلیسا پیرس میں بارہویں صدی کو تیارکیا گیا ہے جو فرانس کی اہم میراث میں شمار ہوتا ہے سال ۲۰۱۹ کو اس کے ایک حصے مین آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوچکا ہے۔/