سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم تکفیری دہشت گرد ہلاک

IQNA

سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم تکفیری دہشت گرد ہلاک

9:12 - June 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509642
کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد میں آپریشن/ مچھ شیعہ کان کنوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد ہلاک

سوشل میڈیا کے مطابق کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سریاب گوہرآباد میں آپریشن کے دوران ایک شخص کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مبینہ شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ ورانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک روز قبل کارروائی میں ہلاک دہشت گرد مچھ کان کنوں کے قتل میں ملوث تھا۔

 

محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد یکم جنوری کو مچھ میں کان کنوں کے قتل میں ملوث تھا۔

 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کرلیے گئے تھے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز گوہر آباد میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کے پاس سے شواہد ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مچھ میں کان کنوں کے قتل میں ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم تکفیری دہشت گرد ہلاک

قابل ذکر ہے کہ مچھ میں داعش دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں شیعہ ہزارہ کارکنوں کو بیدردی سے قتل کیا تھا جس کے بعد ملک دھرنے ہوئے اور حکومت نے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔/

نظرات بینندگان
captcha