فرانس؛ الیکشن انچارج حجاب کی وجہ سے برطرف

IQNA

فرانس؛ الیکشن انچارج حجاب کی وجہ سے برطرف

9:05 - June 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509681
تہران(ایکنا) فرانس میں ایک الیکشن سنٹر میں مسلمان خاتون کو حجاب کی وجہ سے برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے انتخابات میں وال صوبے میں ایک انتخاباتی مرکز کی انچارج ایک مسلمان خاتون  رشیدہ کبوری کو غیرجانبداری کے عنوان سے حجاب کی وجہ سے  ڈیوٹی سے روک دیا گیا کہ اس طرح وہ ووٹ دینے والوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

.

 

رپورٹ کو روزنامہ لومونڈ میں شایع ہوئی ہے اس میں کریسٹف عیاد کے قلم سے لکھا گیا ہےکہ کسی خاص عقیدے کے لباس کے ساتھ ڈیوٹی پر نہیں رکھا جاسکتا لہذا اس اصول کے تحت گرین پارٹِ کی رکن رشیدہ کبوری کو انتخاباتی مرکز ژان ژورس اسکول میں الیکشن ڈیوٹی سے روک دیا گیا ہے۔

 

گرین پارٹی کی رکن نے روزنامہ لوپاریزین میں اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک خاتون میرے آفس میں آئی اور میری حجاب کی وجہ سے میری توہین کی اور یہ اقدام خلاف قانون ہے۔/

3980729

نظرات بینندگان
captcha