مسلمانوں کا عظیم اجتماع کوہ «شیخ حسن اهوازی» کے دامن میں + فلم

IQNA

بوسنیا میں اسلام کی آمد سالگرہ؛

مسلمانوں کا عظیم اجتماع کوہ «شیخ حسن اهوازی» کے دامن میں + فلم

9:07 - June 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509682
تہران(ایکنا) رنگ برنگ لباس کے ساتھ روایتی انداز میں تکبیر و دعا کے ساتھ جشن میں لگتا نہیں تھا کہ یہ یورپ اور مسیحی دنیا کا مرکز ہے۔

ایکنا رپورٹ کے مطابق «آیواز دده» فسیٹیول ہر سال بوسنیا میں اسلام کی آمد کی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیا جاتا ہے جسمیں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

ہر سال جون کے آخری اتوار کو جشن منایا جاتا ہے اور گذشتہ روز بھی دسیوں ہزار بوسنیائی مسلمانوں نے روایتی انداز میں گھوڑوں پر اور پیدل «آیواتویتسا»( Ajvatovica) پہاڑ کا رخ کرتے ہیں اور دشوار راستوں سے «الله اکبر » اور «لا اله الا الله» کے پرچموں کے ساتھ نعرہ تکبیر لگاتے ہوئے «آیواز دِده» عبادت خانہ جاتے ہیں جہاں قرآن و دعا کی تقریبات ہوتی ہیں۔

 

یورپ میں مسلمانوں کا یہ عظیم ترین اجتماع قدیم ترین مسلم مراسم میں شمار ہوتا ہے جسمیں یورپ، بالکان اور ترک مسلمان شریک ہوتے ہیں اور بوسنیا میں اسلام کی آمد کا جشن مناتے ہیں۔

 

سات روزہ فیسٹیول کا اختتام  «پروساک» کے علاقے میں نماز جماعت پر ہوتا ہے۔

 

تاریخ میں لکھا گیا ہے کہ  شیخ حسن کافی جو آیواز دِده کے نام سے معروف تھا مکتب طریقت بکتاشیه ایرانی شہر اهواز سے تعلق رکھتا تھا جوپانچسو سال قبل عثمانی سپاہ کے ساتھ یہاں آیا تھا اور یہی پر رہایش پذیر ہوئے۔

 اس علاقے میں طویل خشک سالی کی وجہ سے وہ چلہ کاٹتے ہیں اور پھر ایک مدت بعد کوه آیواتویتسا سے ۴۰ روز بعد پانی کا چشمہ جاری ہوتا ہے۔

ویڈیو کا کوڈ

اس سال آیواٹویٹسا کا ۵۱۱ سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس بار بوسنیا کی اہم مسلمان شخصیات تقریب میں شریک ہیں۔

 

اس سال کورونا کی وجہ سے آیواتویتسا فیسٹیول میں شریک افراد کی تعداد  گذشتہ سالوں کی نسبت کمتر ہے۔

 

فیسٹیول کی تصاویرملاحظہ کیجیے:

.

 
رپورٹ: مریم رضاییان

3980495

نظرات بینندگان
captcha