558 مدرسوں کے لئے 479 کروڑ روپئے کی پیشکش

IQNA

یوپی سرکار کی جانب سے؛

558 مدرسوں کے لئے 479 کروڑ روپئے کی پیشکش

19:12 - June 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3509688
تہران (ایکنا) یوپی حکومت مدرسوں کی تعلیم کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ مدرسوں میں پڑھنے والے ڈھائی لاکھ بچوں کی تعلیم کو مزید آسان بنانے کے لئے بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سیاست نیوز کے مطابق یوپی حکومت مدرسوں کی تعلیم کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ مدرسوں میں پڑھنے والے ڈھائی لاکھ بچوں کی تعلیم کو مزید آسان بنانے کے لئے بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ کے ذریعہ پڑھانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ پندرہ دن میں ایک ہزار مدرسہ اساتذہ کو ایپ کے ذریعے آن لائن پڑھانے کی تربیت دی گئی ہے۔ مدرسہ کی جدید مرمت کاری کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے حکومت نے اس سال 558 مدرسوں کے لئے 479 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی ہے۔ نصاب بھی مختصر کرکے بچوں کے لئے آسان بنا دیا گیا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha