«صلاح‌الدین کِشرید» کا ترجمہ بہ شکل تفسیر

IQNA

معروف عالمی گمنام قرآن/ ۲

«صلاح‌الدین کِشرید» کا ترجمہ بہ شکل تفسیر

8:53 - June 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509692
تہران(ایکنا) تیونس کے میڈیسن اسپشلسٹ صلاح‌الدین کِشرید فرنچ مترجم ہے جنہوں نے اعلی تعلیم کے بعد متعدد اسلامی کتب اور قرآن مجید کا ترجمہ کیا تاکہ مسلمانوں کے لیے چراغ ہدایت باقی رہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف ادوار میں فرانس میں قرآنی ترجمے اجتماعی اثرات کے زیر اثر متفاوت رہے۔

 

یہاں پر پہلا ترجمہ «انڈره ڈوری یه» کا تھا جو سال ۱۶۴۷ می٘ انجام دیا گیا اور اس کو کم عرصے میں اٹالین، برطانوی، جرمن اور دیگر افراد نے پذیرائی کی۔

ماہر مشرق شناس «كلوڈ ساواری»، نے ۱۷۸۳ میں ترجمہ کیا جو پہلے مذکورہ ترجمے کے مقابلے زیادہ بہتر جانا جاتا ہے۔

 

تیونس کے ماہرمیڈیسن «صلاح‌الدین کِشرید» نے شاندار ترجمہ انجام دیا جو بہتر ترجمہ اور وضاحتوں کی وجہ سے تفسیر کی طرح قابل استفادہ ہے۔

«alaraby.co.uk»  کے مطابق صلاح‌الدین کِشرید ۱۹۲۴ کو ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے اور فرانس کے اعلی اداروں سے تعلیمات کے بعد فرنچ پر انہوں نے عبور حاصل کیا اور عربی ثقافت کی احیاء کے لیے انہوں نے دوکتاب «اسلام کا حقیقی چهره » اور «اسلامی شہر کی بنیادیں اور اصول »  تحریر کی۔

«صلاح‌الدین کِشرید» کا ترجمہ جو تفسیر کی مانند ہے

«جوهر الاسلام» اور مختلف پاروں کے ترجمے

زیتونہ کے شیخ حبیب المستاوی نے جب مغربی ثقافتی یلغار کے حوالے سے  «جوهر الاسلام» کو عربی اور انگریزی میں شایع کیا تو انہوں نے شیخ کشیرید سے قرآن کے مختلف پاروں کا ترجمہ مانگا اور انہوں نے میڈیکل تعلیم کے ساتھ پانچ سال تھا قرآن کا ترجمہ کیا اور پھر سال ۱۹۸۲ کو یہ تیونس کے پبلشرز «دارالغرب الاسلامی»  کے تعاون سے شایع ہوا۔

اس ترجمے کو فرانس اور بیلجیم کے علاوہ افریقی ممالک میں پذیرائی ملی اور عام فھم ترجمہ ہونے کی وجہ سے اس مختلف طبقوں نے سراہا۔

 

صلاح‌الدین کِشرید کا ترجمہ « تفسیر عینی کا دریچہ (موضوعی) غیر قابل ترجمہ متون؛ قرآن کریم» کے عنوان سے شایع ہوا۔

«صلاح‌الدین کِشرید» کا ترجمہ جو تفسیر کی مانند ہے

تیونسی مترجم کو  «محمد حمیدالله»اور کتاب «معجم الالفاظ و الاعلام القرآنیة» تألیف محمد اسماعیل ابراهیم کے علاوہ دیگر ترجموں پر اعتبار نہ تھا لہذا انہوں نے اس ترجمے کے لیے «زاد المسیر» ابن جوزی و تفسیر «مصطفی المراغی»، تفسیر «جلالین» و «ظلال» سید قطب سے استفادہ کیا.

آثار صلاح الدین کشرید نے صرف قرآن مجید کا ترجمہ نہیں کیا بلکہ «تحفظات مسلمان صادق»، «ریاض الصالحین»، «حلال و حرام  اسلام میں» اور «آموزش نماز» کا بھی ترجمہ کیا

کشرید کے ترجمہ کو پذیرائی

عرب دنیا کے تجزیہ کار محمد صلاح‌الدین المستاوی نے ویب سائٹ «mestaoui.com»  میں کشرید کے ترجمے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اسی کےعشرے میں اس نے کافی توجہ حاصل کی ہے۔

«صلاح‌الدین کِشرید» کا ترجمہ جو تفسیر کی مانند ہے

اس وقت کے معروف کے معروف محقق محمد الیعلاوی نے قرآن کا باریک بینی سے مطالعہ کیا اور اسے سراہا۔

صلاح‌الدین کشرید جب بقید حیات تھے تو انہوں نے  «mestaoui.com»  سے گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا جدید علوم آیات قرآن کو بہتر سمجھنے میں مدد دیں سکتے ہیں کہا تھا : خدا نے انسان کو عقل اور حس دیا ہے کہ وہ اطراف کو بہتر سمجھنے کی کوشش کریں اور جتنا ہمارا علم بڑھے گا ہم آیات قرآن و حدیث کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

اپنی بات پر دلیل

جب ان سے مثال دینے کی بات کی گیی تو انکا کہنا تھا کہ میں اسکول میں پہلے پڑھا تھا کہ ستارے سورج کے گرد گھومتے ہیں مگر جب سورہ یاسین «وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا: »(۳۸/ یاسین) پڑھا تو مجھے شرمندگی ہوئی کہ کاش قرآن یہ نہ کہتا مگر جب تحقیقات بڑھی تو ثابت ہوا کہ منظومہ شمسی اپنے دائرے میں حرکت کرتے ہیں اور میری شرمندگی غرور و اطمینان میں بدل گئی۔

 

انہوں نے قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کے ترجموں کے حوالے سے کہا کہ دنیا کی آبادی کا دس فیصد عربی لینگویج بولنے والوں کی ہے اور کروڑوں مسلمان عربی کو نہیں سمجھتے جبکہ انگریزی اور فرنچ بین الاقوامی لینگویجز ہیں لہذا ان زبانوں میں مستند ترجمے ضروری ہے اور میں کوشش کی کہ اس حوالے سے کام کروں اور خدا کے فضل سے میری بعض کتابیں فرانس، تیونس اور کویت میں متعدد بار شایع ہوچکی ہیں۔/

رپورٹ:زهرا نوکانی

3980411

نظرات بینندگان
captcha