
عراق کی رضا کار جہادی تنظیم النجباء کے ترجمان الشمری نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدوں پر حشدالشعبی کے اڑدوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس رضا کار فورس کی فوجی پریڈ کا رد عمل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملوں سے داعش کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انجنیر نصر الشمّری نے مزید کہا کہ نجباء فورس مغرور دشمن کے ساتھ مذاکرات کو لاحاصل سمجھتی ہے اور امریکہ صرف اسلحہ اور خون کی زبان سمجھتا ہے۔
انہوں نے عراق سیکورٹی اداروں کی طاقت اور اقتدار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج بہت جلد عراق اور میڈل ایسٹ سے عقب نشینی پر مجبور ہوگی۔/