تنظیم المکاتب نے کیا آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز

IQNA

آن لائن حوزوی تعلیم

تنظیم المکاتب نے کیا آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز

17:45 - July 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509717
تہران (ایکنا) دورہ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور روزگار کی مصروفیت کے سبب ہر انسان کے لئے مدرسہ میں داخلہ مشکل ہے جبکہ اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں۔

حوزہ نیوز کے مطابق دورہ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور روزگار کی مصروفیت کے سبب ہر انسان کے لئے مدرسہ میں داخلہ آسان نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعہ امامیہ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ ہماری باعمل قوم بے خبر بھی نہ رہے۔ 

اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کا ذوق رکھنے والے حضرات جو اردو سمجھ سکتے ہوں اور انہیں اردو، ہندی، انگریزی، گجراتی یا بنگالی زبانوں میں سے کوئی زبان لکھنا آتی ہو تو آن لائن تعلیم کے لئے ادارہ تنظیم المکاتب کے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔

 

نظرات بینندگان
captcha