
نیوز ایجنسی rumonline، کے مطابق حفظ قرآن اور عربی لینگویج پر کام کرنے والے بزرگ اردن کے حاج محمد سالم العیاصره نے فرسودہ قرآنوں کی مرمت کرکے چودہ سو جلد گھانا کو تحفے میں دے دیا۔
محمد سالم نے عمر کے ۵۰ سال کو قرآن خدمت پر صرف کیا ہے جو بوسیدہ پھٹے پرانے نسخوں کو جمع کرکے انکی مرمت اور انہیں تحفے میں دیگر لوگوں کو بھیج دیتا ہے۔
گھانا کو چودہ سو قرآن تحفے کے بعد العیاصره کی جانب سے سال کے آغاز سے اب تک پیش ہونے والے قرآنی تحفوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
انکا کہنا تھا: ان قرآنی نسخوں کو عام طور پر بوریوں میں دشت و صحرا میں پھینکے پرانے نسخوں کی مرمت کرکے تیار کیا گیا تھا جنمیں سے بعض کو اردن کے فلاحی اداروں میں بھی ارسال کیا گیا ہے۔
اردن کے بوڑھے بزرگ نے قرآنی نسخوں کو بائی ارسال کرنے پر ایک اردنی مخیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔/