ڈیجٹیل دور میں فتاوی مراکز کانفرنس میں ۸۵ ممالک کی شرکت

IQNA

ڈیجٹیل دور میں فتاوی مراکز کانفرنس میں ۸۵ ممالک کی شرکت

9:57 - July 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509870
تہران(ایکنا) چھٹی "ڈیجیٹل دور میں فتاوی مرکز؛ چیلجیز اور ہمکاری کے امکانات" کانفرنس مصر کے دارلافتاء مرکز کے تعاون سے منعقد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مصری مفتح ابراھیم نجم کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں ڈیجٹیل دور کے فتاوں پر اثرات، اسکی ترویج، اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کے موضوعات پر علمی مباحثے ہوں گے۔

 

نجم کا کہنا تھا: کا اس کانفرنس جو دو اور تین اگست کو منعقد ہوگی اس میں دنیا کے پچاسی ممالک سے اہم علما، دانشور اور وزراء وغیرہ شریک ہوں گے ۔

 

کانفرنس میں سعودی عرب، اردن، لبنان، عراق، امارات، آذربائجان، سوڈان، نایجریا، گھانا، یوگنڈا، روانڈا، پاکستان، ہندوستان، یمن، ملایشیاء، انڈونیشیاء، روس، پولینڈ، آسٹریلیا، امریکہ، قزاقستان، کروشیا، یونان، بوسنیا، چچنیا، کومور اور ہالینڈ سے شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

 

توقع کی جارہی ہے کہ اس کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا۔

 

اس کانفرنس کے ہمراہ ایک ورکشاپ کا اہتمام ہوگا جو فتاوا اور ڈیجیٹل دور کے چیلجیز کے حوالے ہوگا جبکہ ایک آن لاِین ورکشاپ کا انعقاد بھی متوقع ہے ، کانفرنس میں معروف علما کے فتاوے اور روشن خیال کی ترویج میں انکے کردار کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔/

3986095

نظرات بینندگان
captcha