مزاحمتی تنظمیں، مزاحمت نے محله شیخ جراح کے انخلا کو تاخیر میں ڈال دیا

IQNA

مزاحمتی تنظمیں، مزاحمت نے محله شیخ جراح کے انخلا کو تاخیر میں ڈال دیا

8:49 - August 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509935
تہران(ایکنا) فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا تھا کہ مزاحمت ک وجہ سے صیھونی کوٹ نے مجبورا شیخ جراح سے فلسطینی انخلا کے منصوبے کو تاخیر میں ڈالنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیموں نے مصر کے توسط سے صیھونی رژیم کو سخت ترین پیغام پہنچایا کہ وہ شیخ جراح پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر ریڈ لائن کو پار کیا گیا تو سیف القدس کی طرح سخت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق جہادی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر شیخ جراح محلے سے انخلا کو حکم دیا گیا تو صیھونی علاقوں پر راکٹ باری شروع ہوگی۔

 

مصر نے ان دھمکیوں کے حوالے سے صیھونی رژیم کو خبردار کیا تاکہ کشیدگی میں کمی آسکے۔

 

صیھونی اعلی عدالت نے گذشتہ روز حکم دیا کہ شیخ جراح سے چار فلسطینی خاندانوں کے انخلا کو فی الحال ملتوی کی جائے۔/

3988316

نظرات بینندگان
captcha