
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر برانزویک میں اسلامی مرکز کے قیام کی سنگ بنیاد کی تقریب میں سٹی مئیر اور مقامی مسلمان شریک تھے۔
مذکورہ اسلامی مرکز اور مسجد مشرقی برانزویک میں تعمیر کی جائے گی جہاں مسجد و مدرسہ اس میں شامل ہیں۔
اسلامی مرکز کے سربراہ فهیم سهروردی کا اس بارے میں کہنا تھا: اس مکان میں مسلمان عبادت کرسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کورونا کی محدودیت ختم ہونے کے بعد توقع ہے کہ مقامی مسلمان یہاں پر مرضی کے مطابق عبادت کرسکیں گے۔
سٹی مئیر براڈ کوهن کا کہنا تھا: شہر میں ایک مسلم مرکز کے قیام سے توقع ہے کہ سلامتی، سہولت اور عشق و برادری میں اضافہ ہوگا۔
مشرقی برانزویک (East Brunswick) کی آبادی ۴۷ ہزار بتائی جاتی ہے اور اس سے پہلے اسلامی مرکز ایک کلیسا کے باہر سرگرمی انجام دے رہا تھا۔/