محرم/ کربلا میں سیکورٹی اقدامات؛ ۱۶۰۰ کیمرے نصب

IQNA

محرم/ کربلا میں سیکورٹی اقدامات؛ ۱۶۰۰ کیمرے نصب

8:52 - August 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509955
تہران(ایکنا) کربلا آپریشن کے انچارج کے مطابق محرم کے موقع پر سیکورٹی سخت کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کربلا آپریشن اور سیکورٹی انچارج کے مطابق محرم الحرام  کے موقع پر کربلا شہر میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: خصوصی اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن میں آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو دہشت گردانہ منصوبے بنا رہے تھے اور انکے قبضے سے سترہ اسلحے اور آٹھ گاڑیاں برآمد کی گیی ہیں۔

 

آپریشن وزیر داخلہ «عثمان الغانمی»، کی نگرانی میں گورنر  «نصیف الخطابی» کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

 

کربلا آپریشن کے انچارج «احمد علی زوینی» اور دیگر پولیس سربراہ «علی الهاشمی» بھی آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔

 

کربلا؛ داخلے راستوں پر ۱۶۰۰ کیمرے نصب

 

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے شہر کے داخلی راستوں پر ایک ہزار چھ سو کیمرے نصب کیے گیے ہیں۔

 

 

پولیس سربراہ «احمد زوینی»، کا کہنا تھا: کیمروں میں اضافے سے اب انکی تعداد ایک ہزا رچھ سو ہوچکی ہے۔

 

محرم/ کربلا میں سیکورٹی اقدامات؛ ۱۶۰۰ کیمرے نصب

 

انکا کہنا تھا: سیکورٹی کو دو مرحلوں میں تقسیم کی گیی ہے اور بغداد، نجف اور بابل کے راستوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

 

کربلا میں زائرین کی سہولت کے حوالے سے کہا: ۶۵۰ موکب مختلف راستوں میں آستانہ مقدس امام حسین(ع) اور آستانہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے لگائے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: تمام انتظامات کورونا بحران کی وجہ سے ایس او پیز کے ساتھ کیے جارہے ہیں اور صحت کے حوالے سے تیاریاں بھی جاری ہیں۔/

3988773

 

نظرات بینندگان
captcha