
رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیراوقاف محمد مختار جمعہ کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ہونے والے قرآنی مقابلوں میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مصری مساجد کے ائمہ اور خطباء سے گفتگو میں انہوں نے اس خبر کی تائید کی کہ بین الاقوامی مقابلوں میں دونئے شعبوں کا شامل کیا جارہا ہے۔
وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ «حفظ قرآن کریم بمع تفسیر ائمہ جماعات» جس کا انعام ۵۰ ہزار مصری پونڈ اور «حفظ قرآن کریم بمع تفسیر خواتین مبلغین» جس کا انعام ۵۰ هزار مصری پونڈ ہے مقابلوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
مختار جمعه نے مصری مساجد کے ائمہ اور خواتین مبلغین سے کہا ہے کہ وہ مقابلے میں شرکت کے لیے ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۱ تک نام لکھوا دیں۔
اٹھائیسویں بین الاقوامی مقابلے گیارہ سے پندرہ دسمبر کو قاہرہ میں منعقد ہوں گے اور غیرملکی قرآء اور حفاظ کو رسمی دعوت دیے جائیں گے جو مصری وزارت اوقاف کی جانب سے ارسال ہوں گے۔/