
رپورٹ کے مطابق ابوجا چیمبر آف کامرس (ACCI) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں حلال مصنوعات پر آسان دست رسی کے غرض سے اس نمایش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
حلال نمایش میں نائجیریا کی ستّر کمپنیاں خوراک، مشروبات، پوشاک اور دیگر سیاحتی شعبوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
نمایش میں بائیس ماہرین حلال مصنوعات کے شعبوں کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیں گے جو دس ممالک سے اس نمایش میں شریک ہوں گے۔
حلال نمایش چودہ ستمبر سے سولہ ستمبر تک منعقد ہوگی جنمیں نایجیریا، ترکی، ھندوستان، ملایشیاء، انڈونیشیاء، مصر، تیونس، مراکش، امارات اور سعودی عرب وغیرہ شرکت کریں گے۔/