
شهادت سید و سالار شهداء، اباعبدالله الحسین(ع) اور انکے اصحاب باوفا کی یاد میں رکاب حسین کے عنوان سے مختصر ویڈیو پیش کی جارہی ہے۔
آئرلینڈ کے عیسائی دانشور اور اسلام شناس کریس هیور(Chris hewer) سالوں سے اسلام بارے تحقیق کررہا ہے تاکہ اسلام کے حقیقی رہنما رسول اکرم (ص)، امام علی(ع) اور امام حسین(ع) کی شخصیت کو مغربی معاشرے کے سامنے متعارف کراسکے۔
سخاوت امام حسین(ع) بروز عاشور کہ جس کی وجہ سے حر جیسا انسان جو انکے قتل کے لیے کمربستہ تھے انکا دل شفاف پانی کی طرح صاف ہوجاتا ہے۔
تصور کیجیے کہ امام حسین اور اصحاب و بیوی بچے کربلا جا رہے ہیں جہاں جنگ ہونی ہےاور حر فوج کے ساتھ انکا راستہ روکتا ہے۔
وہ امام کے روبرو آجاتے ہیں اور امام جب دیکھتے ہیں کہ وہ پیاسا ہے انکو اور حتی انکے گھوڑوں کو سیراب فرماتے ہیں اور اپنے حصے کے پانی انکو عنایت فرماتے ہیں۔
اور چند دن بعد میدان جنگ سجتا ہے مگر اچانک حر کا دل امام کی سخاوت و مہربانی سے متاثر ہوتا ہے اور وہ امام کی سمت جاکر انکے پاوں پڑتا ہے اور عاجزی سے کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو روکا اور موت کے دہانے پر پہنچایا خدارا مجھے بخش دیجیے۔
امام حسین انکے ہاتھوں کو پکڑتا ہے اور اٹھا کر اس سے محبت کا اظھار کرکے اس بخش دیتا ہے۔
پھر حر امام عالی مقام کے ہمراہ جنگ لڑتے ہیں اور جان قربان کرتا ہے بلاشک امام کی مہربانی، بخشش، ہمدردی اور اخلاق نے اسے حق کی طرف متوجہ کیا۔/