
رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبی کے متولی نے ویب سائٹ میں بریل نسخوں کی موجودگی کے حوالے سے کہا: سمارٹ بریل قرآن بینائی سے محروم افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ قرآنی نسخہ الیکڑونک طریقے سے ان افراد کو فراہم کیا جاتا ہے جس کو آسانی کے ساتھ یہ افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔
ان نسخوں کی خصوصیت یہ ہے کہ آسانی کے ساتھ قرآنی صفحات اور تصاویر پر دست رسی حاصل کرسکتے ہیں اور ان نسخوں کی فراہمی سے بینائی سے محروم افراد اب سابقہ چھ جلد والے بریل قرآنسے بے نیاز ہوگیے ہیں۔
مسجد النبی اور مسجد الحرام کے متولی کا کہنا تھا کہ اس نسخے سے استفادے کے طریقے کو بہتر انداز میں سکھانے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔/