افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے، ترک صدر

IQNA

افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے، ترک صدر

19:50 - August 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510116
صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکال لیا ہے البتہ ایک چھوٹا سا تکنیکی گروپ اب بھی کابل میں موجود ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام فوجی اور شہری وطن واپس آ گئے ہیں۔ تکنیکی امور میں مدد کے لیے صرف ایک چھوٹا گروپ افغانستان میں رہے گا۔

ترک صدر طیب اردوان نے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے انخلا اور اسے دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ترک صدر طیب اردوان نے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے انخلا اور اسے دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ یہ اندازہ نہیں کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والے تنازع کی نوعیت کیا ہے لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی لڑائی ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کے ساتھ پہلی بار مذاکرات میں امریکی انخلا کے بعد ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے کے لیے طالبان کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں اور ابھی اس حوالے سے ترکی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha