ساتواں اربعین ایوارڈ

IQNA

ساتواں اربعین ایوارڈ

9:42 - August 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510117
تہران(ایکنا) عالمی اربعین ایوارڈ کمیٹی کے مطابق خواہمشند افراد اپنے آثار بھیجوا سکتے ہیں۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اربعین عالمی ایوارڈ کے لیے خواہمشند افراد اپنے ادبی کام، آثار اور فن پارے وغیرہ intlarbaeen.com  کے زریعے سے ارسال کرسکتے ہیں۔

 

خواہمشمند افراد اپنے کام ۲ اکتوبر تک ارسال کرنے کے پابند ہے اور عالمی اربعین ایوارڈ کی اختتامی تقریب ۱۷ اکتوبر کو ثقافت و تعلقات اسلامی ادارے کے تعاون سے منعقد ہوگی۔

 

کورونا پنڈمی کے باعث اختتامی تقریب محدود انداز میں مذکورہ ادارے سے وابستہ امام خمینی(ره) ثقافتی مرکز میں منعقد ہوگی جو ایوارڈ کی ویب سائٹ اور انسٹاگرام پیج سے نشر کی جائے گی۔

 

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے ادارے نے  اربعین حسینی کی عظمت و شکوہ کو دیکھتے ہوئے سات سال قبل اس ایوارڈ کو شروع کیا تاکہ عالمی سطح پر مزید بہتر انداز میں اربعین امام عالی مقام اور اربعین واک کو متعارف کرایا جاسکے۔

 

اس حوالے سے اربعین ایوارڈ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور پہلے ایوارڈ میں صرف تصویری مقابلے کو شامل کیا گیا تاہم عاشقان امام عالی مقام حضرت اباعبدالله الحسین(ع) کے شوق و ذوق کو دیکھتے ہوئے اس کا سلسلہ بڑھایا گیا جسمیں مختصرفلم، سفرنامہ، کتاب کو شامل کیا گیا ہے۔

 

عالمی اربعین ایوارڈ کمیٹی کے مطابق اس مرحلے کے لیے کام کا آغاز پیر سے ہوگا اور یوں چھٹے اربعین ایوارڈ کا رسمی خاتمے پر ساتویں ایوارڈ کا کام شروع کیا جائے گا۔/

3993571

نظرات بینندگان
captcha