میکرون حرم امام موسی کاظم(ع) میں + تصاویر و فلم

IQNA

میکرون حرم امام موسی کاظم(ع) میں + تصاویر و فلم

9:59 - August 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510121
تہران(ایکنا) فرانس کے صدر میکرون نے بغداد اجلاس میں شرکت کے دوران ساتویں امام حرم مطهر امام موسی کاظم(ع) میں جانے کا شرف حاصل کیا۔

عراقی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے عراق کے سفر اور بغداد اجلاس میں شرکت کے دوران روضہ امام موسی کاظم(ع) میں جانے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

اتوار کی شام کو فرانس کے صدر نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ہمراہ روضہ امام موسی کاظم(ع) اور روضہ امام محمد جواد(ع) واقع کاظمین کا دورہ کیا۔

میکرون حرم امام موسی کاظم(ع) میں + تصویر و فلم

عراقی وزیراعظم اور فرنچ صدر نے آستانہ مقدس کاظمین(ع) کے دورہ پر لائبریری کی بھی وزٹ کی۔

بغداد اجلاس میں عراق کے ہمسایہ ممالک اور بعض بین الاقوامی طاقتوں کے سربراہ شریک ہیں۔

 

اس اجلاس میں شام کے علاوہ دیگر ہمسایہ ممالک شامل ہیں جہاں عراقی ترقی اور ہمکاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

 

اجلاس میں ایرانی شرکت کو خاص اہمیت دی جارہی ہے جہاں  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان اور دیگر اعلی ایرانی نمایندے شریک ہیں۔

تصاویر میں فرانس کے صدر کے دورہ روضہ امام موسی کاظم(ع) کو مشاہدہ کرسکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

3993608

 

 

نظرات بینندگان
captcha