فلاحی کام اور جدید ٹیکنالوجی

IQNA

فلاحی کام اور جدید ٹیکنالوجی

9:20 - August 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510125
تہران(ایکنا) فلاحی ادارے بھی اب آن لاین سروسز فراہم کررہے ہیں اور مخلتف ممالک میں امداد بھی آن لائن جمع کی جاتی ہیں۔

فلاحی کام اہم اسلامی فریضے میں شمار ہوتا ہےجہاں نادار طبقوں کی امداد کی جاتی ہے۔ البتہ اسلام میں مدد صرف مالی امور تک محدود نہیں بلکہ ہر قسم کی مدد جیسے کسی کو تعلیم دینا یا رہنمائی کرانا تاکہ وہ مسائل سے نکل سکے مدد میں شمار ہوتا ہے۔

 

جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون مالی امداد دینا یا جمع کرانا بھی آسان ہوچکا ہے اور اسی حوالے سے فن ٹیک وجود میں لایا گیا ہے۔(FinTech).

 

اگرچہ فن ٹیک ایک نئی دریافت ہے تاہم اسلامی بینکوں اور مالی اداروں نے کوشش کی ہے کہ اس میدان میں اسلامی شریعت کے مطابق خدمات فراہم کی جائے۔

 

فن ٹیک صرف مالی امور تک ہی محدود نہیں بلکہ دیگر فلاحی کاموں کی طرح کوشش کی جاتی ہے کہ نیاز مندوں کی آن لاین مدد کی جائے کہ امداد کرنے والے تمام قسم کے مالی فریضے زکات و صدقات وغیرہ اسی ایپ سے انجام دیں۔

فلاحی کام اور جدید ٹیکنالوجی

 Zakat Fund ایک اور ایپ ہے جو امارات میں تیار کیا گیا ہے جس کے زریعے سے ہر فرد بہ آسانی زکات ادا کرتا ہے۔

 

Zakat Fund اس وقت انڈروئیڈ اور IOS پر دستیاب ہے اور امارات کے مطابق بہت جلد اس ایپ کا انگلش ورژن تیار کیا جائے گا۔

 

اسلامک ایڈ فاونڈیشن سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے جس نے اپنے صارفین کے لیے مختلف ایپ تیار کررکھا ہے جس سے وہ امدادی کام انجام دیں سکتے ہیں۔

 

ان میں سے ایک ایپ Zakat Pro Calculator ہے جو  QuanticApps  نامی کمپنی کی تیار کردہ ہے جس سے سالانہ زکات کا حساب و کتاب ممکن ہے۔

 

فلاحی کام اور جدید ٹیکنالوجی

ہر مسلمان روزانہ صدقہ دینے کو اہم سمجھتا ہے اور اسی حوالے سے  Paysabil نامی ایپ تیار کیا گیا ہے جو نایجیریا میں تیار کیا گیا ہے ۔

Paysabil  ایپ کے زریعے سے تمام افراد امداد یا صدقہ ادا کرسکتے ہیں اور اس ایپ کو بینکوں کے ساتھ بھی جوڑا گیا ہے جس سے آپ کی امداد بینک اکاونٹ منتقل ہوسکتے ہیں۔

 

صدقہ دینے والے افراد  Paysabil ایپ میں امداد دینے کے لیے رجسٹریشن کے پابند نہیں لہذا آسانی سے وہ کسی بھی وقت اس کے زریعے سے صدقہ ادا کرسکتے ہیں۔

 

Al-Sadaqah کے نام سے ایک اور ایپ بھی موجود ہے جس کے نام سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کو صدقہ اور امدادی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

 

اس ایپ کو Pay Pal کے طرز پر تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف امریکہ بلکہ تمام ایسے ممالک جہاں paypal موجود ہے وہاں سے لوگ امداد دیں سکتے ہیں اور اسی طرح الصدقہ ایپ میں یہ آپشن موجود ہے کہ آپ اپنے پسند کے فلاحی ادارے کو صدقہ یا امداد دیں۔/

 

رپورٹ: محمدحسن گودرزی

3993058

نظرات بینندگان
captcha