
رپورٹ کے مطابق کربلا میں واقع روضہ حضرت عباس علمدار (ع) کے قرآنی شعبے کے تعاون سے منعقد قرآنی پروگرام میں آٹھ کورس شامل ہیں۔
اس پروگرام میں نجف اشرف مرکز کے علاوہ دیگر مختلف شہروں میں کورس منعقد ہوگا جنمیں حسن قرآت، احکام، حفظ اور دیگر دروس دیے جائیں گے۔
خواتین قرآنی کورس کی سربراہ منار الجبوری کا کہنا ہے: حسن قرآت اور احکام کورس میں بنیادی، میانہ اور اعلی سطح کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں عمر کے حوالے سے الگ کیٹگری شامل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مراکز میں قرآنی کلاسز کے علاوہ مختلف شہروں میں آن لائن کلاسز اور دروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہےآستانہ عباسی کے تعاون سے ہر سال مختلف قرآنی کورسز کا اہتمام ہوتا ہےتاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے محدود پیمانے پر ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ کلاسز منعقد کی جارہی ہیں۔/