مستونگ آپریشن؛ کوئٹہ بڑے دہشت گردانہ حملوں سے بچ گیا

IQNA

مستونگ آپریشن؛ کوئٹہ بڑے دہشت گردانہ حملوں سے بچ گیا

8:46 - August 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3510135
تہران(ایکنا) کوئٹہ کے قریب واقع ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک

ایکنا نیوز کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کے بعد آپریشن میں گیارہ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پیر کو رات گئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن مستونگ کے علاقے کلی قمر مظہر آباد میں کیا گیا۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمپ میں مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تکفیری تنظیم داعش خراسان کے  11 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود  برآمد کیا گیا۔

 

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے کہ ان میں مقامی اور خارجی دہشت گرد کتنے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha