امام موسی صدر کی اہلیہ کی تدفین + فلم

IQNA

لبنان؛

امام موسی صدر کی اہلیہ کی تدفین + فلم

7:22 - October 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510349
تہران(ایکنا) امام موسی صدر کی زوجہ کی تشیع جنازہ شهر «صور» لبنان میں ہوئی جسمیں بڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  معروف لبنانی لیڈر امام موسی صدر کی اہلیہ «پروین خلیلی» کی تشیع جنازہ صور شہر میں منعقد کی گیی جسمیں لبنان کے اعلی سیاسی حکام اور علما شریک تھے۔

 

اس تقریب میں امام موسی صدر کے خاندان کے افراد کے علاوہ مجلس اعلی لبنان کے ڈپٹی شیخ «علی الخطیب»، شریک تھے جنہوں نے نماز جنازہ ادا کی۔

 

تشیع جنازہ کا آغاز  امام موسی صدر کمپلیکس لبنان کے سامنے سے شروع اور شهر صور میں قایم حسینیه «الزهراء» پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مرحومه پروین خلیلی کو سپرد خاک کیا گیا۔

 

المنار نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان رہنما سید حسن نصرالله کے نمایندے خاص محمد رعد،  لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی ایوب حمید، بیروت میں ایرانی سفیر، محمدجلال فیروزنیا، اور دیگر اعلی سفارت کار اور شخصیات شریک تھیں جب کہ انجمن(جمعیت) «الرساله» لبنان کی گاڑیوں میں تشیع کی رسم ادا کی گیی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
ویڈیو کا کوڈ

4001839

نظرات بینندگان
captcha