
ایکنا نیوز کے مطابق الیوم اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ پروگرام انجمن قرآء مصر کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
وزیر اخبار محمد مختار جمعه نے انجمن قرآء الاینس کے عہدہ داروں کے ساتھ نشست میں کہا کہ پروگرام
«تلاوات» معروف مصری قرآء اور نوجوان با صلاحیت قرآء کی تلاوت کے ہمراہ شروع کیا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد کتاب خدا کی تعلیمات کی ترویج اور مصر کے سنہری دور کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔
محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: اس پروگرام میں تلاوت کے مفاہیم، شان نزول اور نزول قرآن کے مقاصد کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا: پروگرام کے مطابق مساجد و قرآنی امور کے فاونڈیشن پر نظارت کے فراِئض انجام دے گا اور ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر اس پروگرام کے بعض حصے قابل دید ہوں گے۔/