معذور مصری بچی حفظ قرآن میں کامیاب + فلم

IQNA

معذور مصری بچی حفظ قرآن میں کامیاب + فلم

7:40 - October 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3510352
تہران(ایکنا) سولہ سالہ ندا احمد جو سنڈروم ڈاون اور فالج کی وجہ سے نارمل زندگی سے محروم ہے ہمت سے قرآن کے سات پارے حفظ کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

ایکنا نیوز نے صدای البلد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سولہ سالہ ندا احمد بردیسی  جو سنڈروم ڈاون اور فالج کی وجہ سے درست پڑھنے یا سیکھنے سے کافی حد تک محروم ہے عزم محکم اور کوشش سے انہوں نے بہترین کارنامہ انجام دیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ ندا نے خصوصی اسکول میں نام لکھوائی ہے تاکہ وہ اعلی تعلیم اور یونیورسٹی تک تعلیم حاصل کرسکے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اکثر اس طرح کے معذور بچے اسکول جانے سے گریز کرتے ہیں تاہم اس بچی نے انٹرنیٹ اور فون سے استفادہ کرتے ہوئے لکھنے اور پڑھنے کا فن سیکھ لیا ہے۔

 

ندا اب تک سات پارہ حفظ کرچکی ہے اور اس کی آرزو ہے کہ خانہ کعبہ اور مدینہ میں زیارت حضرت رسول اکرم(ص) کی سعادت حاصل کرسکے۔

 

مصری معذور بچی کے مطابق انکے والد ہر روز انکو گود میں لیکر گاوں کے قرآنی مرکز پہنچاتا ہے جہاں ہو حفظ کررہی ہے، انکا کہنا تھا کہ امید ہے انکو حکومت ایک ویلچیر فراہم کرے گی تاکہ انکے والد کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

 

مصری بچی کی ویڈیو:

ویڈیو کا کوڈ

ندا کی آرزو ہے کہ وہ شیخ الازھر احمد الطیب سے ملاقات کرسکے اور اسی طرح وہ چاہتی ہے کہ حکومت قانون بنائے کہ لوگ معذور افراد کا مذاق اڑانے سے گریز کریں تاکہ وہ سکون سے زندگی گزار سکے۔

 

ندا کے والد کا کہنا ہے کہ انکی بچی اسکول نہیں گئی مگر انگریزی میں بات کرسکتی ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں کنٹرول حاصل ہے۔/

4001720

 

نظرات بینندگان
captcha