
بیٹیوں کے عالمی دن کے حوالے سے شیخ الازھر نے ایک پیغام جو فیس بک پر نشر ہوا اور انگریزی، عربی اور پشتو ترجموں کے ساتھ وائرل ہوا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آیا دنیا میں تاکہ خواتین کو جاہلانہ رسومات سے آزاد کرے جس میں انکے حقوق کو سلب کیا گیا تھا اور اسے دیگر انسانوں کی طرح اختیار کی بات کی۔
بیٹیوں کے عالمی دن کے مناسبت سے ہمارا پیغام ہے کہ ایسے تدابیر کیا جائے جس میں لڑکیوں کو عزت و احترام کے ساتھ حقوق دیا جائے جو اسلام میں اسے حاصل ہیں۔
اس پیغام کو اس تناظر میں جاری کیا گیا ہے جہاں کہا جارہا ہے کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ افغانستان میں تین ہفتوں سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے تاہم اب تک لڑکوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں آنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔/