شیخ الازهر کا طالبان سے خواتین تعلیم بارے درخواست

IQNA

شیخ الازهر کا طالبان سے خواتین تعلیم بارے درخواست

6:33 - October 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510419
تہران(ایکنا) شیخ الازھر ڈاکٹر احمد الطیب نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اسلامی شریعت کے مطابق انکے حقوق پر عمل کریں۔

بیٹیوں کے عالمی دن کے حوالے سے شیخ الازھر نے ایک پیغام جو فیس بک پر نشر ہوا اور انگریزی، عربی اور پشتو ترجموں کے ساتھ وائرل ہوا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آیا دنیا میں تاکہ خواتین کو جاہلانہ رسومات سے آزاد کرے جس میں انکے حقوق کو سلب کیا گیا تھا اور اسے دیگر انسانوں کی طرح اختیار کی بات کی۔

 

بیٹیوں کے عالمی دن کے مناسبت سے ہمارا پیغام ہے کہ ایسے تدابیر کیا جائے جس میں لڑکیوں کو عزت و احترام کے ساتھ حقوق دیا جائے جو اسلام میں اسے حاصل ہیں۔

 

اس پیغام کو اس تناظر میں جاری کیا گیا ہے جہاں کہا جارہا ہے کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ افغانستان میں تین ہفتوں سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے تاہم اب تک لڑکوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں آنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔/

4004441

 

 

نظرات بینندگان
captcha