سعودی خاتون ٹیچر قرآن پاک پڑھاتے ہوئے انتقال کر گئیں

IQNA

سعودی خاتون ٹیچر قرآن پاک پڑھاتے ہوئے انتقال کر گئیں

16:58 - October 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510449
طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقامی سکول کی ٹیچر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں-

ڈیلی پاکستان نیوز کے مطابق ریاض کے ثانوی سکول کی ٹیچر ’شیخہ المواش‘ طالبات کو قرآن مجید پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو مطلع کیا-

 

پرنسپل کی آمد سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے گری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کر لیا-

 

طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں

نظرات بینندگان
captcha