کالعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے شیخ رشید لاہور پہنچ گئے

IQNA

کالعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے شیخ رشید لاہور پہنچ گئے

19:42 - October 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3510493
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔

جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری لاہور پہنچے ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور علی امین گنڈا پور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے تازہ صورتِ حال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ مظاہرین کی سینیئر قیادت میں 4 افراد سے رابطے ہوئے ہیں، تین روز میں چار بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔

اُدھر وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرے گی۔

دوسری جانب نور الحق قادری نے علمائے کرام سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نظرات بینندگان
captcha