
العرب نیوز کے مطابق وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ مساجد میں اکسٹھ نیے قرآنی مراکز کو طلبا کے لیے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے تاکہ قرآنی کلاسز شروع کی جاسکے۔
مذکورہ اقدام کورونا بحران میں بہتری کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔
قطر کی وزارت تبلیغات اسلامی کے مطابق اسلامی مراکز کو بتدریج کھولا جارہا ہے جن کو کورونا بحران کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔
اسلامی مراکز کو ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گی اہے جہاں بچوں میں سوشل ڈیسٹنسنگ، ماسک استعمال اور کورونا ویکسین پر تاکید کی گیی ہے اور روزانہ بچوں کا ٹمپریچر بھی چیک کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزارت تبلیغات اسلامی قطر کے مطابق قرآنی مراکز میں دس سال سے زاید عمر کے بچوں کو اجازت ہوگی اور مرکز کے قریب رہنے والے طلبا ہی مرکز میں آسکتے ہیں
اور کورونا سے قبل کلاس میں نام لکھوانے والے بچوں کو آنے میں ترجیح دی جائے گی۔/