استنبول میں عظیم ترین حلال نمایش کا اہتمام

IQNA

استنبول میں عظیم ترین حلال نمایش کا اہتمام

7:15 - November 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510638
تہران(ایکنا) اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی آٹھویں حلال مصنوعات کی نمایش ترکی میں منعقد کی جارہی ہے۔

حلال ایکسپو کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کی جانب سے ممبر ممالک کی آٹھوین حلال نمایش اور ساتواں اجلاس استنبول میں منعقد کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ حلال نمایش مرکز اسلامی برائے توسیع تجارت (ICDT) ، اسٹنڈرڈ فاونڈیشن اور اسلامی ممالک کی تنظیم

 (SMIIC)  کے تعاون سے پچیس  سے ۲۸ نومبر تک استنبول کے کانگریس ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔

پروگرام کے مطابق اس نمایش میں دنیا کے پچیس ممالک سے مختلف ممالک خوراک، سیاحت، بیوٹیشن، میڈیا اور تعلیم کے حوالوں سے شریک ہوں گے۔


اس نمایش کا مقصد حلال مصنوعات کو جدید ضروریات اور چیلنجیز کے ہمراہ بہتر انداز میں وسعت دینا بتایا جاتا ہے۔



ایکسپو میں بعض ماہرین اقتصادیات، یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر مینجمنٹ ماہرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔


نمایش کا مقصد ممالک میں اقتصادی اور دیگر تعلقات کا استحکام اور حلال مصنوعات کی نمایش کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد ہے۔

مذکورہ نمایش میں حلال سیاحت، اسلامی لباس، مالی سسٹم، بیوٹیشن، جدید  مشینری اور دیگر مصنوعات شامل ہوں گی۔

اس سے پہلے سال ۲۰۱۹ میں یہ نمایش منعقد ہوئی تھی جس میں ۳۶ ممالک سے نمایندے شریک تھے اور ۳۷۸ اسٹالز لگائے گیے تھے جہاں ۹۴ ممالک سے ۳۴ هزار لوگوں نے اس نمایش کو دیکھا تھا۔/


4012782

 

نظرات بینندگان
captcha