قطر؛ «زبان‌شناسی قرآن کے رو سے» مقابلے کا اہتمام

IQNA

قطر؛ «زبان‌شناسی قرآن کے رو سے» مقابلے کا اہتمام

8:01 - November 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510685
تہران(ایکنا) ثقافتی سنٹر «کٹارا» کی جانب سے قرآن کریم میں زبان شناسی مقابلوں کے لیے ۱۱۴ مقالے دریافت ہوچکے ہیں۔

قطری اخبار«الرایة» کی ویب سائٹ کے مطابق کٹارا ثقافتی سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر، سوڈان اور دیگر عربی و اسلامی ممالک سے قرآنی مطالعاتی موضوعات پر ایک سوچودہ دانشوروں کے مقالے دریافت ہوچکے ہیں۔

 

مقالوں کی دریافت کے لیے آخری تاریخ گذشتہ ہفتے  کو ختم ہوچکی ہے  ان مقابلوں کے نتائج کا اعلان اٹھائیس دمسبر کو ہوگا۔

 

تحقیقی مقابلہ « قرآن کریم میں زبان شناسی» «دوحه؛ عالم اسلام کا ثقافتی دارالخلافہ برائے سال ۲۰۲۱» کے پروگراموں کا حصہ ہے جس میں زبان شناسی قرآنی طرز و روش پر، قرآنی آیات کی خوبصورتی کی شناخت اور قرآن مجید کی خوبصورتی سے تصویرکشی جیسے موضوعات پر مقالے شامل ہیں۔

 

اس مقابلے کا مقصد قرآنی مطالعات کو فروغ دینا اور تحقیقی روش کی حوصلہ افزائی کرنا اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق قرآنی معجزوں کو ہم آہنگ انداز میں پیش کرانا ہے۔

 

کٹارا ثقافتی فاونڈیشن منتخب مقالوں کو ایک میگزین کی صورت میں شایع بھی کررہا ہے۔

 

جیتنے یا منتخب مقابلوں کو مجموعی طور پرساٹھ ہزار ڈالر تک انعام دیا جائے گا جنمیں پہلے کو تیس ہزارڈالر، دوسرے کو بیس اور تیسرے حقدار کو دس ہزار ڈالر نقد دیا جائے گا۔/

4014403

نظرات بینندگان
captcha