قیدیوں کی آزادی ہمارے اسراء کی آزادی سے مشروط ہے

IQNA

اسماعیل هنیه:

قیدیوں کی آزادی ہمارے اسراء کی آزادی سے مشروط ہے

8:35 - November 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510747
تہران(ایکنا) حماس رہنما کا کہنا تھا کہ واضح کہونگا کہ ہم اس صورت میں دشمن کے قیدیوں کو آزاد کریں گے جبب ہمارے قیدی آزاد ہوں گے۔

فلسطینی تنظیم حماس کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے بین الاقومی عرب ویبنار سے خطاب میں فلسطینی قیدیوں کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے  اور اسکے لیے دو راستوں سے ہم کام کررہے ہیں ایک قیدیوں کی جدوجہد کی حمایت اور دوسرا انکی آزادی کے لیے جدوجہد۔

 

هنیه کا کہنا تھا: حماس اس سے پہلے وفا الاحرار معاہدے میں ایک ہزار قیدی کو آزاد کرچکی ہے اور جس سے ثابت ہوا تھا کہ دشمن زور و زبردستی کے بغیر کچھ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

 

اسماعیل هنیه نے اجلاس کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عظمت رفتہ کی بحالی کی کوشش قابل قدر ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین حقوق کو واپس لیا جائے اور ہماری خلاف سازش اصل میں فلسطین کے خلاف سازش ہے۔

 

اسماعیل هنیه نے صیھونی نمایندے کے دورہ مراکش کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان رابطوں کا اصل مقصد علاقے پر تسلط کو مستحکم کرنا ہے اور اس حوالے سے یہ سلسلہ دردناک ہے۔

 

حماس رہنما نے حماس کو برطانیہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے کہا: اس اقدام سے حماس کو کنٹرول کرنا، صیھونی دشمن کو خوش کرنا اور انکی شکست کو روکنا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔/

4016683

 

نظرات بینندگان
captcha