دبئی خواتین قرآنی مقابلوں کے نتائیج کا اعلان / مصر سرفہرست

IQNA

دبئی خواتین قرآنی مقابلوں کے نتائیج کا اعلان / مصر سرفہرست

7:49 - November 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510751
تہران(ایکنا) دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے اختتام پر نتائیج کا اعلان کردیا گیا۔

الرویہ نیوز کے مطابق دبئی ایوارڈ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی خواتین قرآنی مقابلہ

«شیخه فاطمه بنت مبارک» اختتام پذیر ہوا جسمیں پچاس ممالک سے طالبات شریک تھیں اور اختتام پر ٹاپ ٹین کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مقابلہ چھ دن تک جاری رہا جہاں شرکاء نے ماہرین کے سامنے فن کا اظھار کیا اور بین الاقوامی ججز نے اختتام پر فیصلہ صادر کیا۔

 

مذکورہ مقابلے وزیراعظم اور امارات کے حکم کے معاون خصوصی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیرنگرانی منعقد کیے گیے۔

 

اختتامی تقریب میں امارات، مراکش اور مصر کی طالبات نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جب کہ مقابلوں کے حوالے سے ڈکومنٹری پیش کی گیی۔

 

پروگرام میں نوجوانوں کے امور کی ڈائریکٹر امینه الدبوس اور مشیر حاکم دبئی کی نمایندگی میں شیخه لطیفه بن محمد نے خطاب کیا جنہوں نے تاکید کی کہ کتاب خدا ہر مرد و عورت کے لیے بہترین نمونہ ہے اور مقابلوں کا مقصد ان اہداف تک رسائی ہے۔

 

اختتام پر ٹاپ ٹین پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

 

مقابلوں میں مصر کی ندی محمد احمد فتحی اول، رویده قاسم محمد، آمریکا، منی عبدی فاتار کینیا، صونیا بلعاطل الجزایر اور ایمان احمد محمد ابوعلیقه  اردن سے بالترتیب دوم تا چہارم لینے میں کامیاب ہوئیں۔

 

بریره عبدالرحیم قاضی - افغانستان، سعدیه عمر ابکر - کیمرون، ندی زینب نغوم -سنیگال، آسیه علی احمد - نایجریه اور الزینه الشواف  موریتانیہ سے چھٹی سے دسویں پوزیشن پر آئیں۔/

4016797

نظرات بینندگان
captcha