
رشیا الیوم نیوز کے مطابق عمرہ کے لیے آنے والے افراد کے لیے تازہ شرایط کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی میں مصری یونین کے نائب صدر عادل حنفی کا کہنا تھا کہ دو نئی شرط مقرر کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب برراہ راست آنے والے افراد کے لیے ایک شرط ہے جو مصر پر لاگو نہیں ہوتا کہ جہاں ان ممالک سے آنے والوں کو فایزز، آسٹرازنکا، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن کو دونوں ڈوز کا لگوانا لازمی ہے اور یہ لوگ بغیر قرنطینہ کے یہاں سفر کرسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر ان ممالک سے ایسے لوگ آتے ہیں جنہوں نے دیگر ویکسین جیسے (سینوفارم - سینوواک - کواکسین) کا یک ڈوز لگایا ہے تو تین دن قرنطینے میں رہنا ہوگا اور پھر پی سی آر ٹیسٹ میں کے بعد انکو جانے کی اجازت ہوگی۔
حنفی کا کہنا تھا کہ مصر، پاکستان، انڈونیشیا، ہندوستان، ویتنام یا برازیل سے آنے والوں کے لیے تین صورت ہوگی کہ اگر انہوں نے فایزز، آسٹرازنکا، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن کے دونوں ڈوز لگوائے ہیں تو ان کو قرنطینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اگر ان افراد نے سینوفارما، سینوواک اور کوواکسین لگوائے ہیں تو تین دن قرنطینہ لازمی ہے اور پی سی آر ٹیسٹ کلیر کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔
اگران افراد نے فایزز، آسٹرازنکا، موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن کا ایک ڈوز لگوایا ہے تو انکو پانچ دن قرنطینے میں رہنا ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ کلیر کرکے جانے کی اجازت ہوگی۔
حنفی کا کہنا تھا کہ عمرہ کے لیے آنے والوں کو (۷۲) گھنٹے سے قبل (PCR) ٹیسٹ کرانا لازمی ہے اور بارکوڈ کے ساتھ آنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ٹیسٹ کا بار کوڈ لازمی ہے اور اس سے ہٹ کر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔
سعودی حکومت نے یکم دسمبر سے بعض ممالک سے عمرہ کے لیے آنے کی اجازت صادر کی ہے۔
وزارت حج و عمره کے مطابق عمرہ پر آنے والوں کو «اعتمرنا» (Eatmarna) اور «توکلنا»(Towakkalna) ایپ پر رجسٹریشن کرنا چاہیے اور اس سے پہلے قدوم (Quddum) پر فارم مکمل کرنا لازمی ہے۔/