قرآن اسپرٹ سے اسلام فھمی کی کاوش

IQNA

قرآن اسپرٹ سے اسلام فھمی کی کاوش

9:01 - December 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510946
تہران(ایکنا) پلیٹ فارم Quran Spirit سے مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمان مہاجرین جو عربی میں بات نہیں کرتے ان کو اسلام سے روشناس کرانے کی کاوش ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی اصول و احکام سے آشنائی ہر مسلمان کا فرض ہےتاہم درست آشنا نہ ہونے کی وجہ سے اور علما و کتب کی کمی سے بعض لوگ دیگر ممالک میں اسلام پر عمل میں دقت کا سامنا کرتے ہیں۔

 

مغربی ممالک میں مسلمان بچے جنکے والدین وہاں ہجرت کرگیے ہیں انکو اس حوالے سے اسلام سے درست آشنائی کا چیلنج درپیش ہے۔

 

اسی حوالے سے مختلف اسٹارٹ اپ اور ویب سائٹ وغیرہ سے اس کمی کو پورا کرنے اور انکے سوالات کو جواب دینے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

 

ان پلیٹ فارم فارم سے قرآن اور دیگر عبادات کو سکھانے کی سعی کی جاتی ہے۔

 

قرآنی اسپرٹ Quran Spirit  اسی حوالے سے ایک عمدہ کاوش ہے جو مسلم نسل کی اسلام فھمی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

 

مصر میں بننے والے اس پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں اسلامی مسائل سے آشنائی کے طلبگار افراد کو قرآن اور دیگر اسلامک دروس دیے جاتے ہیں اور یہ سب آن لاین ممکن ہے۔

 

Quran Spirit  سال ۲۰۱۱ کو شهر قاهره میں بنایا گیا اور ایجاد کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اسلام کو درست نظام اور اصول پیش کرنا ہے۔

 

قرآن اسپرٹ سے اسلام فھمی کی کاوش

 Quran Spirit سے مغربی ممالک میں موجود جوان مسلم نسل کو اسلام سے درست متعارف کرانا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ  Quran Spirit سے مخصوص غیرعرب زبان افراد کو بہترین انداز میں اسلام سے روشناس کرانا ہے۔

 

Quran Spirit  کی کوشش ہے کہ جولوگ ان سے قرآن و اسلام سیکھتے ہیں وہ دوسروں تک یہ تعلیمات پہنچانے کی کوشش کریں۔

قرآنی اسپریٹ ویب سائٹ سے سیکھن اور سکھانے والے افراد کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

Quran Spirit  ویب سائٹ سے تدریس کے لیے بہترین اور ماہر اسلام شناس افراد کی خدمات حاصل کی گیی ہیں اور منتظمین کے مطابق گذشتہ دس سالوں میں بڑی تعداد میں لوگ اس سے استفادہ کرچکے ہیں۔

 

اس ویب سائٹ سے درس دینے والے اساتذہ کو ہر قسم کے افراد سے ڈیلینگ اور بات کرنے کا تجربہ حاصل ہے جوالازھر سے فارغ التحصیل شدہ اساتذہ ہیں۔

اس سائٹ سے حفظ، قرائت، تجوید، مفاهیم قرآن، صدور اجازت نامہ برائے قرائت قرآن، اسلامی مطالعات اور زبان عربی سکھائے جاتے ہیں۔

 

 Quran Spirit میں مختلف کیٹگریز موجود ہیں اور ہر صارف مرضی کا پروجیکٹ لے سکتا ہے جہاں ماہانہ ۴۰

ڈالر سے فیس شروع ہوتا ہے اور آٹھ مہینے تک کلاسز جاری رہتی ہیں جب کہ کلاس کا دورانیہ ۳۰ منٹ ہے۔

ایک گھنٹے کی کلاس کی فیس اسی ڈالر ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

Quran Spirit   کو کورونا بحران میں خوب پذیرائی ملی ، اس وقت ۱۵ اساتذہ کی خدمات حاصل ہے اور گذشتہ دس سالوں میں  ۵۰۰۰ هزار گھنٹے کی کلاسز ہوچکی ہیں جہاں سے  ۱۵۰۰ طلبا استفادہ کرچکے ہیں جب کہ  قاهره کے علاوہ واشنگٹن میں اس ویب سائٹ کا آفس موجود ہے۔/

رپورٹ: محمدحسن گودرزی

4020850

نظرات بینندگان
captcha